جرمنی کے شہر میں ایک ہی خاندان کے سات بچے گھر میں مردہ پائے گئے

جرمنی کے ایک شہر میں ایک ہی خاندان کے سات بچے جمعرات کی شام میں مردہ پائے گئے ۔یہ شہر میونخ اور برلن کے درمیان واقع ہے۔فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اس ماکان میں ایک پنتالیس سالہ عورت رہتی تھی لیکن وہ عورت فی الحال لا پتہ ہے۔ان بچوں کا سراغ ایک ڈاکٹر نے دیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری طور پر تفتیش شروع کر دی گئی اور بچوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ جمعہ کی صبح تک موصول ہو گی۔
جرمن ٹی وی چینل کے مطابق اس وقت اس گھر میں ایک جوڑا رہتا تھا یہ بچے ان دونوں کے تھے۔وہ آدمی جنوبی جرمنی میں واقع اس شہر کا ایک بہت اچھا شہری تھا۔اس شہر کی آبادی تین ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔شہر کے مئیر Jens Korn کے مطابق یہ ایک نارمل خاندان تھا۔شہر کا مئیر جمعہ کی شام کو پریس کانفرنس کرے گا۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں