تھون ہوٹل اوسلو میں خواتین کی کانفرنس کا انعقاد

 

تھون ہوٹل اوسلو میں خواتین کی کانفرنس کا انعقاد

تھون ہوٹل اوسلو میں  بروزہفتہ کے مورخہ اٹھارہ نومبر کو خواتین کی مختلف تنظیموں کے مابین ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔اس میں وزیر برائے حقوق اطفال  و خواتین  انگا مارٹے  بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔اوسلو کمیونٹی میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں کی نمائندہ خواتین اس کانفرنس میں مدعو کی گئی ہیں۔جبکہ پاکستانی پس منظر رکھنے والی نارویجن خاتون غزالہ نسیم اپنی ملٹی کلچرل تنظیم کی نمائندگی کریں گی۔کانفرنس کا مقصد نارویجن معاشرے میں  ملازمت پیشہ خواتین کو پیش آنے والے مسائل اور بیروزگاری کی مسئلے کو اجاگر کرنا اور انکا حل تلاش کرنا ہے۔مزید تفصیلات جاننے کے لیے پڑھتے رہیں اردو فلک ڈاٹ کام۔رپورٹ نمائندہ خصوصیwww.urdufalak.com

اپنا تبصرہ بھیجیں