تھائی لینڈ میں نشئی نارویجن مسائل کا باعث

بیرون ملک نشہ کرنے والے نارویجن سیاح فارن سروس کے لیے ایک بڑہتا ہوا مسلہء بنتے جا رہے ہیں۔صرف ماہ فروری میں سائمن چرچ کونشہ کرنے والے نارویجنوں کی چونسٹھ مرتبہ مدد کرنا پڑی۔یہ بات صائمن چرچ کے رکن نے ایک گفتگو میں مقامی اخبار کو بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں میں نشہ کے عادی افراد بھی شامل ہیں۔ہم نے ماہ فروری میں ایسے افراد کی مدد کے لیے سو گھنٹے صرف کیے۔ان افراد میں یہاں رہنے والے نارویجن اور سیاح نارویجن دونوں ہی شامل ہیں۔جب سے ناروے نے سستی فلائٹس کا سلسلہ شروع کیا ہے ایسے افراد کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
کئی لوگ یہاں باقائدگی سے آتے ہیں اور مقامی حکام پر بوجھ بن جاتے ہیں۔اکثر یہاں واپسی ٹکٹ لے کر آتے ہیں مگر یہاں نشہ کے عادی ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ ان کے ٹکٹ کی معیاد ختم ہو جاتی ہے اور انشورنس بھی ختم ہو جاتی ہے۔
ایسے لوگوں کے خاندان بھی انکی مدد کرتے کرتے تھک جاتے ہیں ۔جبکہ سفارت خانہ بھی مدد نہیں کرتا کیونکہ یہ لوگ ایمرجنسی مدد حاصل کرنے کی شرائط بھی پوری نہیں کرتے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں