تئیس سالہ ملزم کا بینک ڈکیتی کے جرم کا اعتراف

ایک تئیس سالہ شخص نے اس جرم کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے سن انیس سوگیارہ میں بینک میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔اس نے یہ اعتراف پولیس ی تفتیش اور کیس پر محنت کی وجہ سے کیا۔ملزم پر دس ہزار کرائون کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔چار سال پہلے ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ تھیلے مارک کے اسپار بینک سے بائیس لاکھ کرائون کی رقم لوٹی تھی۔ملزم ڈاکے کے تیسرے روز ہی گرفتار ہو گیا۔ملزم نے اعتراف جرم تو کر لیا ہے مگر اپنے ساتھی کے بارے میں نہیں بتایا۔ملزم نے ٹیلی مارک ڈسٹرکٹ میں تفتیش کے دوران کئی جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جن میںنشہ کی اسمگلنگ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں شامل ہیں۔تاہم ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جبکہ پچھلے تین برسوں سے وہ جیل میں کوئی نشہ استعمال نہیں کر رہا۔اس لیے جج نے کہا ہے کہ اگر وہ اسی طرح اچھے کردار کا مظاہرہ کرتا رہا تو اسے رہا کر دیا جائے گا ۔اسے عارضی طور پر دس ہزار کرائون کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN

NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں