بیوی کی بات ماننے سے انکار نے آدمی کو 40 کروڑ روپے کا مالک بنادیا، وہ خبر آگئی جو تمام پاکستانی شوہر بار بار اپنی بیگمات کو پڑھائیں گے

بیوی کی بات ماننے سے انکار نے آدمی کو 40 کروڑ روپے کا مالک بنادیا، وہ خبر آگئی جو تمام پاکستانی شوہر بار بار اپنی بیگمات کو پڑھائیں گے

بیوی کی نافرمانی کرنے والا شوہر کسی خیر کی توقع نہیں کر سکتا لیکن کمال کی بات یہ ہے کہ امریکا میں ایک صاحب یہ گناہ کر کے مالا مال ہو گئے ہیں۔ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے اولیور ڈیوس نے اپنی اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کبھی فضول خرچی نہیں کرے گا لیکن اس کے باوجود لاٹری کا ٹکٹ خرید لیا جس میں پہلا انعام نکل آیا۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق اولیور اس سے پہلے بھی کئی بار ٹکٹ خرید چکا تھا جس پر اس کی اہلیہ بہت برہم رہتی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ اولیور بلاوجہ رقم برباد کرتا رہتا ہے اور کچھ عرصہ قبل اس نے اپنے شوہر سے وعدہ لیا تھا کہ وہ آج کے بعد کبھی لاٹری کا ٹکٹ نہیں خریدے گا۔ اولیور نے وعدہ تو کر لیا لیکن عادت سے مجبور ہو کر ایک بار پھر لاٹری کا ٹکٹ خرید لیا اور اس بار وہ پہلا انعام جیت گیا۔
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اولیور کا کہنا تھا ’’میں نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ آئندہ کبھی ٹکٹ نہیں خریدوں گا لیکن ’سپر کیش فرینزی لاٹری‘ کا ٹکٹ دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں ایک ٹکٹ خرید لیا۔ اس بار میری قسمت اچھی تھی کہ میں پہلا انعام یعنی چار ملین ڈالر (تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے) جیت گیا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ میں نے وعدہ توڑا ہے لیکن اتنے بڑے انعام کی وجہ سے امید ہے میری بیوی میری غلطی معاف کر دے گی۔ ‘‘

اپنا تبصرہ لکھیں