بیرون ملک جائد ادکے مالکان کے لیے اپنے گوشوارے ظاہر کرنے اکا آخری چانس

گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہے۔
ناروے میں ٹیکس آفس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہاں پررہنے والے جن افراد کی بیرون ملک میں کوئی بھی جائداد موجود ہے وہ لوگ اس کے گوشوارے رضاکارانہ طور پرظاہر کر دیں۔گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہے۔ٹیکس ڈائیریکٹر Hans Christian Holte ہانس کرستیان نے کہا ہے کہ اس کے بعد ان افراد کے لیے بہت مشکل ہو جائے گی انہیں ٹیکس کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ناروے کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ناروے کے پچاس ممالک کے ساتھ رابطے ہیں جن سے وہ ناروے میں رہائش پذیر افراد کی جائداد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اگر انہیں یہ معلومات کسی تیسرے فرد سے ملیں تو پھر انہیں بہت ذیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ ناروے میں رہنے والے بیشتر دیہی علاقوں کے افراد نے پاکستان میں قیمتی اراضی اور مکانات کے مالکان ہیں۔جن میں سے بہت کم افراد یہاں ٹیکس ادا اکرتے ہیں۔
اب تک پچھلے چھ ماہ میں صرف دو سو بارہ افراد نے بیرون ملک اپنی جائداد کے گوشوارے جمع کروائے ہیں ۔ان میں سے اکثریت پینشن لینے والے افراد کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں