بیروزگاری الاؤنس وصول کرنے والوں کے لیے فلاحی تنظیموں میں ملازمتیں

روزگار اور کام کیوزیرانیکن ہاؤگگلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروزگاری الاؤنس وصول کرنے والے افراد اب فلاحی تنظیموں میں ملازمتیں کر سکیں گے۔آجکل ایسے افراد صرف پرائیویٹ یا سرکاری اداروں میں ملازمتیں کرتے ہیں۔وزیر برائے روزگار نے مقامی اخبار میرا وطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بیروزگاری الاؤنس وصول کرنے والے افراد کی سہولتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔اس لیے کہ اس وقت بہت بڑی تعداد میں لوگ بہت ذیادہ وقت تک اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں۔اس وقت ایک لاکھ پنتالیس ہزار افراد بیروزگاری الاؤنس حاصل کر رہے ہیں۔یہ الاؤنس ان افراد کو دیا جاتا ہے جو کہ بیماری یا چوٹ کی وجہ سے کام نہیں کر سکتے۔
اس لیے موجودہ قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔اب نئے قانون کی رو سے بیروزگاری الاؤنس حاصل کرنے والے افراد فلاحی تنظیموں میں بھی ملازمتیں کر سکیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف سنجیدہ آسامیوں پر ہی ایسے افراد کو بھیجا جائے گا تاکہ انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں واپس لانے میں مدد دی جا سکے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں