بھارت نے ایران کی خوشی کے لئے امریکہ کو زوردار جھٹکا دے دیا، انتہائی حیران کن خبر آگئی

بھارت نے ایران کی خوشی کے لئے امریکہ کو زوردار جھٹکا دے دیا، انتہائی حیران کن خبر آگئی

 بھارت پاکستان اور چین کے خلاف اپنے مذموم ارادوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے افغانستان اور ایران کو رام کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے ، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب ایران کی خوشی کے لیے اس نے امریکہ کو بھی زوردار جھٹکا دے ڈالا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے کچھ ہفتے قبل ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ معطل کرتے ہوئے اس معاہدے کے تحت ایران پر سے اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کے جواب میں بھارت نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کو مانتے ہیں لیکن اس کے علاوہ امریکہ یا کسی بھی اور ملک کی طرف سے انفرادی حیثیت میں لگائی گئی پابندیوں کو ہم نہیں مانتے۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ”کسی بھی ملک کے معاملے میں نئی دہلی کی پوزیشن بالکل آزادانہ ہے۔ ہم کسی بھی ملک پر اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ ایران کے ساتھ ہمارے دیرینہ سیاسی و معاشی تعلقات ہیں۔ ایران بھارت کو تیل فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔چنانچہ ہم اس پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں پر عملدرآمد نہیں کر سکتے۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل سشما سوراج نے اپنے ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے بھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں سشما سوراج نے صدرٹرمپ کے اقدام کے خلاف جاوید ظریف کو بھارت کی حمایت کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں