بھارت سے دو طرفہ کرکٹ سریز کے لیے یہ کام نہیں کریں گے،نو منتخب چیئر مین کرکٹ بورڈ نے شاندار اعلان کردیا

بھارت سے دو طرفہ کرکٹ سریز کے لیے یہ کام نہیں کریں گے،نو منتخب چیئر مین کرکٹ بورڈ نے شاندار اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کی منت سماجت نہیں کریں گے، بورڈ میں نوسو ملازمین ہیں جسے کم کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق احسان مانی نے لاہور میں نئے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا،چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فور کے 8میچز پاکستان میں کرائے جائیں گے،کوشش ہوگی جلد از جلد پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں، ریجن کی ایسوسی ایشن کو پاور فل بنائیں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ساتھ لے کر چلیں گے جبکہ بورڈ ملک کے8اسٹیدیمز چلا رہا ہے لیکن یہ کام تو ایسوسی ایشن کا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں احسان مانی کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا،وہ بلا مقابلہ اگلے 3 برس کےلئے نئے چیئر مین پی سی بی منتخب ہوئے تاہم وہ بورڈ کے 33 ویں چیئر مین ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں