بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ،پاکستانی موقف کو تقویت ملی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ردعمل

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ،پاکستانی موقف کو تقویت ملی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ردعمل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے ،بھارتی غیر قانونی اقدام پر بھارتی سپریم کورٹ کی رائے ضروری ہے،فیصلے پر عملدرآمدنہیں ہوتا تو بھارتی آئینی نظام درہم برہم ہو جائے گا،بھارتی سپریم کورٹ فیصلے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل لانے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے ،غلام نبی آزادکو سرینگر ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا،غلام نبی آزادکو سرینگرجاکر دنیا کو آئینہ دکھانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہئے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غلام نبی آزاد کی رپورٹ پر بھارتی سپریم کورٹ کرفیو اٹھانے کا حکم دے سکتی ہے ،بھارتی غیر قانونی اقدام پر بھارتی سپریم کورٹ کی رائے ضروری ہے،فیصلے پر عملدرآمدنہیں ہوتا تو بھارتی آئینی نظام درہم برہم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے ،بھارتی سپریم کورٹ فیصلے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی

اپنا تبصرہ لکھیں