بظاہر انتہائی معصوم اور خوش نظر آنے والا شادی شدہ جوڑا، لیکن پولیس نے جب ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں کیا چیز چھپا کر رکھی تھی؟ دیکھ کر واقعی ہر کسی کے ہوش اُڑ گئے کیونکہ۔۔۔

بظاہر انتہائی معصوم اور خوش نظر آنے والا شادی شدہ جوڑا، لیکن پولیس نے جب ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں کیا چیز چھپا کر رکھی تھی؟ دیکھ کر واقعی ہر کسی کے ہوش اُڑ گئے کیونکہ۔۔۔

 آسٹریلیا جا کر پناہ لینے والا ایک ایرانی جوڑا اپنے انداز و اطوار سے تو بہت ہی بھولا بھالا اور زندگی سے محبت کرنے والا نظر آتا تھا لیکن حال ہی میں پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو پتا چلا کہ وہ تو نوجوانوں کی رگوں میں زہر اتارنے کا لرزہ خیز دھندا کرتے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق علی مالکی اور اس کی اہلیہ یسریٰ رابعہ 2013ءمیں کشتی کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے تھے۔ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے انہیں پروٹیکشن ویزہ جاری کردیا گیا اور وہ سڈنی شہر کے شمال مغرب میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ رہنے لگے۔ اس گلیمرس جوڑے کو گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب ان کے گھر سے36 کلوگرام آئس منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کا زیادہ تر وقت خوبصورت مقامات کی سیر و سیاحت، مہنگے ہوٹلوں میں قیام اور نائٹ کلبوں میں ہلا گلا کرتے گزرتا تھا۔ ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے بھی یہی تاثر ملتا ہے کہ وہ موج مستی کا شوقین گلیمرس جوڑا ہے جن کی زندکی کا مقصد خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا ہے۔

پولیس نے ایک اور ایرانی باشندے کو بھی اس جوڑے کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے اور رواں ہفتے کے آخر میں انہیں سنٹرل لوکل کورٹ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں