بریشیاء اٹلی میں جماعت اسلامی کی فہم القرآن کانفرنس

جماعت اسلامی اٹلی کے زیر اہتمام ۱۰جولائی کواسلامک سنٹر بریشیا اٹلی میں ایک عظیم الشان  فہم القرآن  کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی پاکستان سے چئیرمین دار ارقم سکولز جناب پرفیسر عرفان احمد صاحب اور اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے امام اور خطیب نوجوان   سکالر جناب حامد علی فاروق صاحب تھے..سٹیج سیکر ٹری کے فرائض طاہر محمود صاحب نے انجام دئیے..کانفرس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا..قاری خالد محمود صاحب نے نہایت خوبصورت انداز مین سورہ التکویر کی تلاوت کی .سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت جماعت اسلامی یوتھ اٹلی کے نعت خواں محمد اویس نے حاصل کی.
اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم جناب سراج الحق صاحب نے کانفرنس سے براہ راست وڈیو خطاب کیا..آخر میں جماعت اسلامی اٹلی کے مرکزی امیر جناب محمد خلیل بٹ صاحب نے جماعت کی کارکردگی اور حالیہ ممبر سازی مہم کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور تمام مہمانوں کو کانفرس میں آمد پر خوش آمدید کہا اور ان  خصوصی کا شکریہ ادا کیا.
کانفرس میں اٹلی بھر سے خواتین اور بچیوں  نے بھی بھر پور شرکت کی.
کانفرس کے اختتام پر ماہ رمضان میں دورہ قرآن ( جس کا انتظام UKIM کی طرف سے آن لائن Webinar کے ذریعے کیا گیا تھا….جس کےلئے ہم سب  EMC Ladies کی صدر محترمہ رابعہ صادق اور UKIM Ladies  کی صدر محترمہ نسرین سعید کی بے حد مشکور ہیں.اللہ تعالی انھیں جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی اس سعی کو قبول فرمائے.آمین)
میں شرکت کرنے والی بہنوں کے ساتھ ایک خصوصی تعارفی نشست رکھی گئی..مرکزی ناظمہ جماعت اسلامی اٹلی محترمہ ریحانہ کوثر  نے تمام بہنوں کے ساتھ فرد”ا فرد”ا ملاقات کی اور ان سے دورہ قرآن سے حاصل ھونے والے فوائد اور مستقبل میں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے تاثرات لئے..تمام بہنوں نے دورہ قرآن میں شرکت کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا اورخاص طور پر سلمی ملک بہن کی انتہائی شکرگزار تھیں جنہوں نے نہایت خوبصورت اور موثر انداز میں قرآن کا پیغام ان تک پہنچایا.
تعارفی نشست کے بعد جماعت اسلامی اٹلی کی ممبر سازی مہم کے تحت محترمہ ریحانہ کوثر نے مختصر”ا جماعت کا تعارف اور اغراض و مقاصد بیان کئے..جس کے بعد تقریبا 20 سے زائد بہنوں نے جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور ممبر سازی کے لئے فارم پر کر کے دئیے.پروگرام کے اختتام پر کانفرس کے تمام شرکاء کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی…
اللہ تعالی پروگرام کے تمام منتظمین، مہمانان گرامی اور شرکاء کو جزائے خیر عطا فرمائے.اور ہم سب کو قرآن کا حقیقی پیغام سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے.
آمین-
از : شازیہ طاہر     اٹلی
اپنا تبصرہ لکھیں