برگن نے ذیادہ پناہ گزینوں کو جگہ دینے کی خواہش کا اظہار کر دیا

جب برگن کاؤنٹی سے دو سو مہاجرین کو رہائش دینے کا کہا گیا۔کاؤنٹی کی مشاورتی کمیٹی کے رکن Erlend Hornنے کہا کہ ہم کم از کم اس سے دوگنی تعداد میں پناہ گزینوں کو رہائش مہیاء کرنا چاہتے ہیں۔ڈائیریکٹریٹ برائی انٹیگریشن اور کثیر ثقافت نے کاؤنٹیز کو چار ہزار چار سو تک کے مہاجرین کو رہائش دینے کے لیے چیہلنگ کیا ہے۔اس سلسلے میں برگن شہر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم بتائی گئی تعداد سے بھی ذیادہ مہاجرین لینے کے لیے تیار ہیں۔
خبر رساں ایجنسی این آر کے ،کے مطابقHorn. نے کہا ہے کہ دنیا میں پناہ گزینوں کی تعداد بہت ذیادہ ہے مگر یہ شرم کی بات ہے کہ ناروے اس قدر کم افراد کو پناہ دے رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں