’برائے مہربانی بے ہوشی سے پہلے صحیح مریض کی پہچان اور آپریشن کی جگہ کا تعین کرلیں کیونکہ ۔۔۔ ‘ ڈاکٹرز کی غلطیوں سے تنگ آکر ایم ایس نے ہسپتال میں ایسے اشتہار لگوادیے کہ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

operation

جس طرح سب جانداروں میں سے اشرف المخلوقات کی زندگی سب سے زیادہ قیمتی ہے اسی طرح اس زندگی کو صحت مند رکھنے والا شعبہ ’طب‘ بھی انتہائی حساس ہے کیونکہ ڈاکٹر کی ایک معمولی غلطی کسی بھی المیے کو جنم دے سکتی ہے، لیکن بعض سرکاری ہسپتالوں میںنا اہل ڈاکٹرز مریضوں کی زندگی کو مذاق سمجھتے ہیںاور بغیر سوچے سمجھے ایسے کارنامے سر انجام دے دیتے ہیں کہ مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں بھی ہوا جہاں ڈاکٹرز کی آپریشن کے دوران غلطیوں سے تنگ آکر میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا اور ہسپتال میں بینرز آویزاں کردیے، ان بینرز پر ڈاکٹرز کو آپریشن کے دوران پوری توجہ سے کام کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والے ایک بینر میں ایم ایس کی طرف سے ڈاکٹرز کو کی جانے والی ہدایات کچھ یوں ہیں۔

’برائے مہربانی بے ہوشی سے پہلے صحیح مریض کی پہچان اور صحیح آپریشن کی جگہ کا تعین کریں‘
’غلط مریض کے آپریشن ہونے کا ذمہ دار بیہوشی کا ڈاکٹر ہے‘
’غلط سائیٹ کے آپریشن کرنے کا ذمہ دار سرجن ہوگا‘

banner

اپنا تبصرہ لکھیں