بختاور بھٹو زرداری کی منگی طے ، دراصل لڑکا کون ہے ؟ تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے ، اصل معلومات سامنے آ گئیں

بختاور بھٹو زرداری کی منگی طے ، دراصل لڑکا کون ہے ؟ تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے ، اصل معلومات سامنے آ گئیں 

پاکستان پیپلز پارٹی  نے سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

پی پی پی میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ منگنی کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر کئی متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری کے ساتھ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ محمود چوہدری لاہور کے پرانے قصبے سے تعلق رکھنے والے محمد یونس اور بیگم ثریا محمود کے صاحبزادے ہیں۔

محمد یونس نے 1973 میں متحدہ عرب امارات ہجرت کی اور کڑی محنت سے کنسٹرکشن اور ٹرانسپورٹ بزنس کھڑا کیا۔ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “محمود نے پرائمری تعلیم ابو ظہبی جب کہ سیکنڈری تعلیم برطانیہ سے حاصل کی، محمود چوہدری نے قانون کی مزید تعلیم یونیورسٹی آف ڈرھم انگلینڈ سے حاصل کی۔ محمود خاندان کے رہائش پزیرملک متحدہ عرب امارات میں کنسٹڑکشن ،فنانس اور ٹیکنالوجی کا بزنس سنبھالے ہوئے ہیں۔”

Image

بختاور بھٹو زرداری نے بھی اس بیان کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے اظہار پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ لکھا کہ بدقسمتی سے تقریب کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے سے قبل ہی لیک ہو گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ محمود چوہدری کا کسی امریکی خاندان سے تعلق نہیں ہے جیسا کہ میڈیا پر بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں