بحری مشق رباط کے اختتام پر پاک فضائی اور بحریہ کی جانب سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

بحری مشق رباط کے اختتام پر پاک فضائی اور بحریہ کی جانب سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے بحریہ شمالی بحریہ عرب میں لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا اور دونوں میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے میزائلوں کی کی فائرنگ کا مظاہرہ بحری مشق رباط کے اختتام پر کیا گیا اور اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمیرل ظفر محمود اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان بھی پی این ایس نصر پر موجود تھے اور انہو ں نے براہ راست اس کا نظارہ کیا ۔ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے میزائل ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف جبکہ پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر سے میزائل فائر کیے ۔پی ایس ایس سیف نے سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل سی 802 فائر کیا جبکہ جے ایف تھنڈر نے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل فائر کیا اور دونوں میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہناتھا کہ میزئل تجربہ پاک بحریہ اور فضائیہ کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں