ای میل سروس بیرون ملک نارویجنوں کے رابطے کے بارے میں جاسوسی

ای ای اے EEAکمیٹی نارویجنوں کے بیرون ملک رابطے بذریعہ فون اور انٹر نیٹ کے بارے میں معلومات کا ریکارڈاکٹھا کرے گی۔اس بات کی قانونی حیثیت کے بارے میں کمیٹی نے پارلیمنٹ سے اجازت طلب کی ہے۔
ناروے میں انٹیلجنس ایجنسیاں اس سی میل کا ریکارڈ جو کہ بیرون ملک فون کال یا ای میل کے ذریعے کیا جائے گا کو استعمال کر سکے گی۔بنیادی طور پر ناروے میں نارویجنوں کے بارے میں معلومت اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے کمیٹی نے پارلیمنٹ سے اس بات کی اجازت مانگی ہے۔
اگر ناروے اور بیرون ملک رابطوں کی معلومات اکٹھی نہ کی جائے تو اس سے دہشت گردی ،اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں دشواریاں پیش آ سکتی ہیں اس لیے یہ بہت ضروری پے۔یہ بات اخبار آفتن پوستن کو ایک خفیہ ایجنسی نے بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں