ایک سو ترپن افراد ٹکٹ فراڈ میں ملوث ۔۔۔

نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق تمام اایئر پورٹس پر سے مختلف افراد ائیر ٹکٹس کے فراڈ میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل کردیے گئے یا انہیں جرمانہ دینا پڑ ا۔یہ فراڈ چوری شدہ شناختی کاغذات، جعلی شناختی کاغذات، آپس میں ٹکٹ تبدیل کرنے یا کسی دوسرے کا ٹکٹ استعمال کر کے کیے گئے تھے۔ان افراد کی نشاندہی انٹر پول کے ذریعے مختلف تیس ہوائی اڈوں پر کی گئی ہے۔ یہ آپریشن دنیا کے مختلف چونسٹھ ائیر لائنز اور چوراسی ممالک جبکہ آٹھ ٹریول ایجنسیوں نے مل کر کیا۔
آپریشن کے دوران ایک سو ساٹھ مشکوک ٹکٹوں کی منتقلی کی رپورٹ دی گئی۔جس کے نتیجے میں ایک سو ترپن افراد کو گرفتار کیا گیا۔انکی نشاندہی بورڈنگ کے دوران ہوئی ،جبکہ پولیس کے سوالات کے درست جواب نہ دے سکنے پر انکا مجرمانہ رویہ پایا گیا۔جبکہ اس کے علاوہ بھی پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
کچھ افراد لاطینی امریکہ اور افریقہ کے درمیان ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔آپریشن کے دوران مجرموں کے نئے طریقے دریافت ہوئے جو کہ وہ انسانی اسمگلنگ،ہیروئن کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں