ایپل کمپنی نے ملالہ یوسفزئی کے لیے بہت بڑا اعلان کردیا ،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

ایپل کمپنی نے ملالہ یوسفزئی کے لیے بہت بڑا اعلان کردیا ،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل ‘نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے جدو جہد کرنے کے لیے ملالہ یوسفزئی کے ’ملالہ فنڈ‘سے تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹیکنالوجی کی دنیا کی شہرہ آفاق امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے پاکستان کی نوبل انعام یافتہ، ملالہ یوسف زئی کے ’ملالہ فنڈ‘ سے تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔ملالہ فنڈ کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو 12سال کے لیے مفت ،محفوظ اور معیاری تعلیم دینا ہے۔اپیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ملالہ فنڈ‘ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مالی تعاون فراہم کیا جائے گا، جس کی مدد سے ملالہ کی تنظیم ’گل مکئی نیٹ ورک‘ کی جانب سے پاکستان، افغانستان، ترکی، لبنان اور نائجیریا میں لڑکیوں کی تعلیم کے پروگرامز کے لئے فراہم کی جانے والی امداد دگنی ہوجائے گی۔اپیل اور گل مکئی نیٹ ورک کی پارٹنرشپ سے بھارت اور لاطینی امریکہ کے سکینڈری سکولوں کی ایک لاکھ لڑکیوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کو مالی مدد دی جائے گی۔ایپل کے مطابق ملالہ فنڈ کو ٹیکنالوجی، نصاب اور تحقیق میں مدد دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کی سکول جانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ایپل کے سی ای او ٹم کک کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم مساوات کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ہم ملالہ فنڈ کے ذریعے ہر لڑکی کو تعلیم دینے اور سکول بھیجنے کے عہد میں حصہ دار ہیں۔
امریکی چینل ’سی این بی سی‘ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے بیان میں کہا کہ میرا خواب ہے کہ ہر لڑکی اپنے مستقبل کا انتخاب خود کرے۔ ’ایپل‘ اپنی جدت اور تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا بھر کے لوگوں میں علم عام کرنے اور لوگوں کو بااختیار بنانے میں مصروف ہے۔ میں ایپل کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اور اس پر سرمایہ کاری کے لئے ملالہ فنڈسے مالی تعاون کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں