ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بھی صارف کی جیب میں پھٹ گیا، انتہائی ’خطرناک‘ خبر آ گئی

ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بھی صارف کی جیب میں پھٹ گیا، انتہائی ’خطرناک‘ خبر آ گئی

ایپل نے آئی فون X متعارف کروایا اور اس کی قیمت سامنے آئی تو یہ کمپنی کا مہنگا ترین فون ثابت ہوا جسے خریدنے کی خواہش ہر کوئی پوری نہیں کر سکا مگر امریکی ریاست اوہائیو کے ایک شخص کو اس وقت شدید جھٹکا اور صدمہ پہنچا جب اس کے نئے آئی فون XS Max نے جیب میں ہی آگ پکڑ لی اور پھٹ گیا۔

جوش نامی اس شخص نے بتایا کہ اسے کچھ عجیب سی بو آئی اور پھر جلد ہی پینٹ کی پچھلی جیب میں شدید گرماہٹ محسوس ہوئی اور پھر دھواں نکلنا شروع ہو گیا جس کے بعد مجھے اپنی پینٹ اور جوتے اتارنے پڑے اور آگ بجھانے کیلئے مخصوص آلے کا استعمال کرنا پڑا۔ جوش نے یہ فون صرف تین ہفتے پہلے ہی خریدا تھا ، اگرچہ آئی فونز کے حوالے سے اس طرح کے واقعات سننے کو نہیں ملتے مگر نومبر 2017ءمیں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

جوش کا کہنا ہے کہ یہ تمام تر واقعہ اس کے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہو گیا جبکہ اس بارے میں ایپل کے کسٹمر سینٹر سے رابطہ کیا گیا تو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ جوش نے بتایا کہ اس نے ایپل کسٹمر سینٹر میں 20 منٹ تک عملے کے ایک فرد کیساتھ گفتگو کی اور میری پروفائل حاصل کرنے کیلئے سم بھی نکالی جو پگھل چکی تھی۔

جوش کا کہنا ہے کہ اس لڑکی نے مجھے بتایا کہ وہ سیفٹی ٹیم کیساتھ رابطہ کرنا چاہتی ہے اور پھر پچھلے کمرے میں چلی گئی جس کے بعد مجھے 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ میں عملے کی سرد مہری پر کافی مایوس ہوا اور پھر مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کا فون پیک کر دیا گیا ہے جسے انجینئرنگ ٹیم کے پاس بھیجا جائے گا۔

کچھ ہی دیر بعد کسٹمر سینٹر کا منیجر میرے پاس آیا اور بولا کہ آپ متبادل فون حاصل کرنے کیلئے صرف ایک یہی راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ مجھے اس کے حوالے کوئی حل نہیں بتایا گیا اور کہا گیا کہ اگر آپ نے اپنا یہ فون ہمیں نہ دیا اور کچھ دیر انتظار نہ کیا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ میں کسٹمر سینٹر بند ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے وہاں سے نکلا اور میرے پاس وہی فون تھا جبکہ جو سلوک میرے ساتھ روا رکھا گیا اس سے بھی بہت مایوسی

اپنا تبصرہ لکھیں