ایف سولہ طیارہ حادثہ،شہید پائلٹ کی نماز جنازہ ادا،کس شخصیت نے امامت کی؟ جانئے

ایف سولہ طیارہ حادثہ،شہید پائلٹ کی نماز جنازہ ادا،کس شخصیت نے امامت کی؟ جانئے

گزشتہ روز اسلام آبادمیں ایف سولہ جنگی طیارے کو پیش آئے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں اداکردی گئی۔ نعمان اکرم کی نمازجنازہ عسکری 10میں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ کی مولانا طارق جمیل نے امامت کی جبکہ نما زجنازہ میں ایئر فورس سمیت عسکری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ان کی تدفین کچھ ہی دیر میں آراے بازار میں واقع قبرستان میں کردی جائے گی۔

یادرہے گزشتہ روز اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے علاقے میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا جس پر سوار ونگ کمانڈر نعمان اکرم موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ23مارچ پر ہونے والی تقریب میں حصہ لینے کیلئے ریہرسل کررہا تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز میں تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے جو اس طیارے کی تباہی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں