ایران کی سعودی عرب پہ شدید تنقید

ایران نے سعوسدی عرب پر منیٰ میں حادثہ کے واقعہ کے بعد شدید تنقید کی ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کے روز مکہ سے باہر شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران نو سو کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے جن میں سے سات سو افراد ہلاک ہو گئے۔چند ہفتے قبل مکہ میں ایک کرین کے گرنے سے ایک سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔جبکہ جمعرات کے روز ہونے والے حادثے میں ہلاک ہونے والے نوے افراد کا تعلق ایران سے تھا۔
ایرانی سیاستدان اور روحانی پیشواء آئیت اللہ علی خمینی کے مطابق سعودی عرب حاجیوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے ۔جبکہ ایران کے تعلقات سعودی عرب سے پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔
ایرانی حج گروپ کے لیڈر سعید او ہادی کے مطابق یہ حادثہ اس لیے وقوع پذیر ہوا کہ سیکورٹی نے منیٰ کو جانے والے دو راستے بند کر دیے تھے۔
شاہ سعودی عرب کنگ سلیمان کا کہنا ہے کہ حکام کو سعودی حج تنظیموں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔
سعودی ٹی وی چینل اخباریہ کے مطابق سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کی ذمہ داری خود حاجیوں پر عائد ہوتی ہے۔اگر وہ قانون کی پابندی کرتے تو اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکتا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں