ایران افغان مہاجر بچوں کو شام میں جنگ کے لئے استعمال کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

1

انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے ایرانی پاسداران انقلاب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغان بچوں کو شام میں جنگ کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ادارے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران شامی جنگ میں بچوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاسدارن انقلاب نے چودہ برس کی عمر تک کے افغان بچوں کی بھرتی کی ہے، جو شام میں مقامی ملیشیا گروہوں کے شانہ بشانہ عسکری کارروائیوں میں شریک ہیں۔ ادارے نے ایران میں ایسی آٹھ قبروں کی نشاندہی بھی کی ہے، جہاں وہ افغان بچے دفن ہیں، جو شامی جنگ میں مارے گئے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ ایران ان واقعات کی روک تھام کی خاطر مو¿ثر قدم اٹھائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں