اگلی دو دہائیوں تک کمپیوٹر ماہرین اور آئی ٹی سیکورٹی کی کمی کا امکان

سن دو ہزار تیس تک آئی ٹی کی مارکیٹ میں ماہرین کی ضرورت پر کیے گئے سروے میں جو نتائج نکلے ہیں ان کے مطابق مارکیٹ میں پندرہ ہزار ماہرین کی ضرورت ہو گی جبکہ صرف گیارہ ہزارماہرین میسر ہو سکیں گے۔ناروے میں پہلی مرتبہ آئی ٹی کے شعبے میں سیکورٹی کے متعلق ٹھوس شواہد اور ضرورت کی معلومات اکٹھی کی گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق ان چار ہزار ماہرین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔آئی سی ٹی سیکورٹی انفرادی سطح پر اور اداروں دونوں کی سطح پر افراد کیانفرادی آئی ٹی ڈیٹا کی چوری سے لے کر بڑے سسٹم کو ہیک کرنے تک کے معامالات شامل ہیں۔
نارویجن سوسائٹی میں سیکورٹی سے متعلق نا کافی معلومات اور شعور ہے۔ہم انفارادی اور مجموعی سطح پر موجود سیکورٹی کے خطرات کی شدت سے ناواقف ہیں۔یہ بات اسٹیٹ سیکرٹری Thor Kleppen S230ttem تھور کلپن نے این ٹی بی کے خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں