اوسلو کی سڑکوں پر اگلے سال تک الیکٹرک بسیں

اوسلو میں بجلی سے چلنے والی بسوںکا پراجیکٹ تشکیل دیا گیا ہے۔یہ پراجیکٹ سن دو ہزارپچیس میں پایہء تکمیل تک پہنچے گا۔جبکہ اس سلسلے میں بجلی کی بسوںکی پہلی کھیپ اگلے برس تک اوسلو کے ٹریفک سسٹم میںفراہم ہو جائے گی۔یہ پراجیکٹ لندن کے ساتھ مل کر تشکیل دیا گیا ہے۔
یہ بسیں زیرو اخراج ٹیکنالوجی کی بنیا دپربنائی جا رہی ہیں جس کامطلب ہے کی یہ بسیں چلانے کے لیے بجلی اور ہائیڈروجن دونوں کا ایندھن استعمال کیا جائے گا۔ ان بسوں سے کم سے کم زہریلے مادے یعنی اسی سے نوے فیصد کم گیسیں خارج ہوں گی۔
نارویجن روزنامہ آفتن پوسٹن کے مطابق اس ہفتے سٹی کونسل اورروٹس کو لندن میں دوست بسیں کے موضوع پر ایک ایک کانفرنس میں بلایا گیا ہے ۔جس کا مقصد بس مینو فیکچرز کو یہ بتانا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے تحت بنائی جانے والی بجلی کی بسوں کی مارکیٹ میں ذیادہ کھپت ہے۔
پراجیکٹ مینیجر پرنیلے آگا Pernille Aga کے مطابق جو بسیں آج اوسلو کی سڑکوں پر چل رہی ہیں وہ درحقیقت بیٹریوں سے چل رہی ہیں۔انہیں یا تو چارج کرنا پڑتا ہے یا پھر چارج کرنے سے پہلے تھوڑا چلانا پڑتاہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں