اوسلو میں پاکستانی ایمبیسی کے زیر قیادت مشترکہ یوم آزادی میلہ

خصوصی نمائندہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ
اوسلو میں اس سال پاکستان کے سترھویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی ایمبیسی کے زیر قیادت تمام تنظیمیں مشترکہ پرگرام کریں گی۔اس پروگرام کا اہتمام موجودہ پاکستانی خاتون سفیر محترمہ رفعت مسعود صاحبہ نے کیا ہے۔اس سے پہلے یوم آزادی کے موقع پر مختلف تنظیمیں الگ الگ پروگرام پیش کرتی تھیں۔محترمہ رفعت مسعودصاحبہ کے اس اقدام کو پاکستانی کمیونٹی اور تنظیموں نے بہت سراہا ہے اور سب تنظیمیں اس موقع پر ایکے برگ ہال اوسلو میں اپنے اپنے پروگرام پیش کریں گی ۔یہ پروگرام دوپہر دو بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔
یوم آزادی کی تقریب کو میلے کی شکل دے دی گئی ہے۔اس موقع پر پروگرام کے آغاز میں فلاحی تنظیم الغزالی کی جانب سے بچے ترانہ پیش کریں گے۔ان بچوں کو ترانے کی تیاری اردو سینٹر بیورن ڈال کی سربراہ فرح طیب کروا رہی ہیں۔فرح ہر سال بہت اہتمام سے بچوں کو یوم آزادی کی تیاری کرواتی ہیں۔یوم آزادی میلے میں معروف پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے آنے کی اطلاع بھی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں