اوسلو میں ٹرینوں کی ہڑتال اور اسکی وجہ

پچھلے ہفتے شروع ہونے والی ٹرینوں کی ہڑتال تا حال جاری ہے۔ٹرینوں کی ہڑتال کی وجہ سے اٹیشن ویران اور بس اسٹاپ آبادنظر آ رہے ہیں۔بعض ایسے علاقوں میں جہاں بس سروس موجود نہیں ہے مسافروں کو نقل و حمل کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔جبکہ کچھ علاقوں میں یہ ہڑتال جزوی طور پر ہے۔ویک اینڈ پر بہت کم ٹرینیں چلنے کی وجہ سے کئی مسافر زمین پربھی بیٹھے نظر آئے۔جبکہ ذیادہ تر ٹرین اسٹیشن ویران نظر آئے۔ہڑتال کی وجہ ریلوے یونین اور ایل او کی فیڈریشن کے سربراہوں کے درمیان یہ بحث ہے کہ ٹرینیں چلانے والوں کی تعلیم کا دورانیہ ایک سال کا کیا جائے جبکہ ریلوے کا محکمہ یہ دورانیہ چار ماہ کرنا چاہتا ہے۔فیڈریشن کے مطابق اس طرح ریلوے کا محکمہ پیسے بچا کر مسافروں کے لیے خطرات مول لے رہا ہے ۔جس پر وہ کسی قیمت پر راضی نہیں۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں