Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/d/7/4/urdufalak.net/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اوسلو میں مارچ کا پروگرام


اوسلو میں مارچ کا پروگرام
یہ مارچ اوسلو سنٹر میں انتیس جون کو بروز ہفتہ ہو گی جس میں وزیر ثقافت ہادیہ تاجک اور دوسرے اہم اداروں کے سربراہ حصہ لیں گے۔مارچ میں ہادیہ تاجک کے ساتھ محکمہء پولیس کے سربراہ،وزیر برائے ترقیاتی امور،اور اوسلو مشاورتی کونسل کے سربراہ بھی حصہ لیں گے۔ایک آرگنائیزیشن Skeive dager کے سربراہ اولے ولند کا کہنا ہے کہ اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ سیاسی اہداف حاصل کرنے کاایک موثر ذریعہ ہے۔ہادیہ تاجک اس مارچ کا افتتاح مرکزی پارک سے کریں گی۔مارچ کا آغاز ہفتہ کے روز انتیس 29
جون کو دوپہر ایک بجے گرن لاند سے ہو گا۔اس پریڈ کا مقصد تارکین وطن کے انفرادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں مختلف قومیتوں کے لوگ حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں