اوسلو میں غداری آرکائیو کے بارے میں عوام کی دلچسپی

اوسلو میں نیشنل میںداری آرکائیو عوام کے لیے یکم جنوری سے کھول دیا گیا ہے۔اخبار ایڈرس کے مطابق مختصر عرصہ میں عوام کی جانب سے ایک ہزار د سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔جبکہ ایک انکوائری میں پچیس دنوںتک کا وقت لگ سکتا ہے۔
اس سلسلے میں عوام کی جانب سے منفی اور مثبت دونوں طرح کے رویہ دیکھنے میں آئے ہیں۔کچھ لوگ اس پر خوش ہیں جب کہ کچھ لوگ راز افشاء ہونے کے ڈر سے خوفزدہ ہیں۔ایک دوسرے ذرائع کے مطابق وہاں کئی بوڑھے افراد کو آنکھوں میں آنسوئوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔اس نئے شعبے کو عالمی جنگ کے ستر برس بعد کھلنے پر بھی شدید عوامی بے چینی اور دلچسپی دیکھنے میںآئی ہے۔
ان کیسز میں اکثریت غداری کے کیسز کی ہے اس کے علاوہ دوسرے جرائم بھی شامل ہیں۔ ان میں نوے ہزار غداری کیسز جبکہ تین سو پچاس دوسرے جرائم کے کیسز ہیں۔سن انیس سو چالیس اور پنتالیس کے
درمیان ناروے پر قبضہ کے دوران پچیس ہزار افراد کو مجرم قرار دیا یا جن پر قابضین کی حمائیت اور ملک کے خلاف جاسوسی جیسے الزامات تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں