اوسلو میں تین رومی چور گرفتار

اوسلو پولیس نے تین رومی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔یہ چورسکودا Skoda اورووکسویگن Voks vognکاروں سے قیمتی جی پی ایس پرزے چوری کرتے تھے۔اس کے علاوہ ان کے قبضے سے میک اپ کا سامان بھی برآمد ہوا ہے جو کہ پولیس کے قیاس کے مطابق انہوں نے دوکانوں سے چرائے ہوں گے۔تفتیشی پولیس کے مطابق پہلے سے گرفتار کیے جانے والے آٹھ چور اور ان تینوں چوروں نے مل کروارداتیں کی ہوں گی۔ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ اور بھی اسی قسم کی وارداتوں میں ملوث ہوں۔پولیس جمعرات کے روز ملزمان کا ریمانڈ لے گی۔
مایوراستوا کے پولیس اسٹیشن کے سپریڈنٹ ستیگ واسبو کے مطابق ان چوروں کے پیچھے پورے ایک گروہ کا امکان ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں