اوسلو میں اسلامی اسکول کا قیام

اوسلو کے مرکزی علاقے گرن لاند میں اسلامی اسکول کے قیام کے لیے ایک اسلامی تنظیم کوششیں کر رہی ہے۔تنظیم کے اعلیٰ عہدے دار نے ایک گفتگو میں بتایا کہ اسلامی اسکول کے قیام کی درخواست اس سے پہلے بعض تکنیکی وجوہ کی بناء پر مسترد ہو چکی ہے۔تاہم اب وہ نئے سرے سے ذیادہ بہتر منصوبہ مقامی حکومت کو پیش کریں گے۔اوسلو میں پہلے سے کئی مختلف پرائیویٹ اسکول کام کر رہے ہیں لیکن اسلامی اسکول ابھی تک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں مسلمان والدین ذیادہ اعتماد سے اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات دے سکیں گے۔اس اسکول کے قیام سے انٹیگریشن میں بھی مدد ملے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں