اوسلو میں آسمانی بجلی نے ٹرینیں روک دیں

جمعرات کی صبح اوسفولڈکے صوبے سے اوسلو روانہ ہونے والی ٹرینیں اوسلو کے آسمان پر بادل گرجنے اور بجلیاں کڑکنے کی وجہ سے رک گئیں۔اس لیے کہ اس گرج چمک کے بعد الیکٹرک ٹرینوں اور ٹراموں کو بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔ جس کی وجہ سے ٹرینیں اور ٹرامیں تین گھنٹے تک رکی رہیں جبکہ ٹرینوں کے مسافروں کو ٹیکسی سروس کے ذریعے مرکزی اسٹیشن تک پہنچایا گیا۔جبکہ ایک منٹ کے لیے بجلی بھی معطل ہو گئی تھی۔
اوسلو کے رہائشیوں نے بتایا کہ صبح آٹھ اور نو بجے کے درمیان جبکہ بچے اسکول جا رہے تھے آسمان پر بادل بجلی کی کڑک کے ساتھ زور دار آواز سے ٹکرائے۔جس کی وجہ سے دھماکے بھی سنائی دیے اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔جبکہ بادل تیزی سے وہاں سے ایک سمت چلے گئے جس کے بعد مطلع صاف ہو گیا۔
sourceUFN

اپنا تبصرہ لکھیں