اوسلو دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں تیرھویں نمبر پہ

سنگا پوراس وقت رہائش کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے جبکہ ہانگ کانگ اور زیورخ کا نمبر اس کے بعد آتا ہے۔اوسلو کی مہنگے ترین شہروں میں تیرھویں پوزیشن اس سال بھی برقرار ر ہی۔
یہ نتائج میگزین اکنامسٹ نے شائع کیے ہیں۔جبکہ زیورخ اور ہانگ کانگ مہنگائی کے معاملے میں پیچھے چلے گئے ہیں اب ان کی جگہ جینیوا پیرس لندن اور نیو یارک نے لے لی ہے۔اس طرح ان شہروں کی دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سیکنڈ پوزیشن ہے۔
جبکہ کوپن ہیگن اس لسٹ میں آٹھویں نمبر پر ہے مگر شمالی شہروں میں مہنگائی کے لحاظ سے نمبر ون ہے۔جبکہ اس کے بعد شمالی ممالک میں اوسلو اور اسٹاک ہوم کے شہر دنیا میں تیسرے اور یورپ میں دوسرے نمبر پہ ہیں اس سروے میں کل ایک سو تینتیس شہر شامل ہیں۔ان شہروں کی گریڈنگ تیل کی قیمتوں اور علاقائی سیاسی حالت کو مد نظررکھ کر کی گئی ہے۔
ڈالر کی مضبوط پوزیشن کی وجہ سے تمام امریکی شہراس لسٹ میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں