اوسلو الڈوراڈو ٹیکسٹ بک سینٹر میں انٹر کلچرل وومن گروپ کا سیمینار برائے بچوں کے تحفظ

ہفتہ کی دو پہر کو اوسلو کے مرکز میں الڈو راڈو آڈیٹوریم میں ضرورت مند بچوں کے تحفظ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں مختلف

ikkg 2....مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور اپنی آراء اورمشورے دیے۔
سیمینار کی میزبانی تنظیم کی سربراہ غزالہ شاہین نے اپنی ٹیم کے ساتھ کی۔جس میں نائب صدر امتیاز سیکرٹری نصرت علی میڈیا انچارج شازیہ عندلیب شامل تھے۔جبکہ ناروے میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود اور پاکستانی پس منظر رکھنے والی نارویجن سیاستدان اور محکمہء تعلیم کی نمائندہ رعناء اسلم مہمان خصوصی تھیں ۔اس کے علاوہ الفلاھ تنظیم کے سربراہ عزیزالرحمٰن، آلا بی دیل کے ناصر علی،بارنے ورن سے نارویجن اورچیچنیاء کی تنظیم کے ممبر اور عراقی خاتون قراۃالعین نے بھی شرکت کی۔جبکہ پاکستانی ایڈووکیٹ ذولفکار علی نے بھی شرکت کی۔

ikkg 3....ikkg4
جبکہ سیمینار میں ورکشاپ کا حصہ سب سے ذیادہ دلچسپ اور مفید تھا جسے مندوبین نے بہت سراہا اور اس میں بھرپور حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں