”ان حلقوں سے الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے جہاں ۔۔۔“الیکشن کمیشن نے بڑا بیان جا ری کردیا

”ان حلقوں سے الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے جہاں ۔۔۔“الیکشن کمیشن نے بڑا بیان جا ری کردیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ جہاں خواتین کو ووٹ سے روکا گیا ،وہاں کا الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے ،نوٹی فیکیشن سے پہلے چیک کیا جائے گا کہ خواتین کے 10فیصد ووٹ ڈالے گئے یا نہیں ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار اپنی کامیابی کےنوٹیفکیشن کے اجاری ہونے کے 3روزکےاندرکسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس کا نظام متاثر نہیں ہوگا۔آرٹی ایس کی وجہ سے نتائج میں شفافیت آئے گی۔غیر ملکی مبصرین مشاہدے کے لیے ہمیشہ خود درخواست کرتے ہیں۔بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مبصرین کو کبھی انتخاب کے مشاہدے کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ ضمنی انتخابات ایک ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ایک چینل نے نتیجہ پہلے دکھانے پر پیمرا سے معافی بھی مانگی۔ پیمرا نے مقررہ وقت سے پہلے رزلٹ دینے پر ان چینلز کو نوٹسز جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ پیمرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان چینلز کو روکا جائےجن چینلز نے مقررہ وقت سےپہلے نتائج دکھائے ان کا نوٹس لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں