انڈو نیشیا کا مسافر طیارہ تباہ ، جہاز کے سمندر میں گرنے سے قبل پائلٹ نے کیا پیغام بھیجا تھا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

انڈو نیشیا کا مسافر طیارہ تباہ ، جہاز کے سمندر میں گرنے سے قبل پائلٹ نے کیا پیغام بھیجا تھا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ کے بعد گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار 189 جاں بحق ہو گئے ہیںتاہم اب پائلٹ کا ایئر پورٹ کو بھیجے جانے والا آخری پیغام بھی سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے سینئر افسر نے طیارے کے تباہ ہونے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ” طیارے کے پائلٹ نے پرواز کے 13 منٹ کے بعد ایئر پورٹ پر پیغام بھیجا کہ وہ واپس اترنا چاہتا ہے تاہم اس پیغام کے فوری بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا ۔“

طیارے نے انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ سے پنگکال کیلئے اڑان بھری تھی تاہم وہ فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا ، امدادی کارروائیاں کرنے والے اہلکاروں کو جہاز کا ملبہ مل گیاہے جبکہ جہاز کو گرتار ہو سب سے پہلے سمندر میں موجود ایک کشتی میں سوار لوگوں نے دیکھا ۔غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ مسافروں کی لاشوں کی تلاش بھی جاری ہے ۔

مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی خبر موصول ہونے کے بعد طیارے میں سوار مسافروں کے اہل خانہ ایئر پورٹس پر پہنچ گئے ہیں اور وہ انتہائی بڑے صدمے کے باعث غم سے نڈھال ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں