انٹر کلچرل وومن گروپ کی کامیابیوں میں نیا اضافہ۔۔ لے پالک بچہ دلوانے میں کامیاب 

اردو فلک نیوز ڈیسک
اوسلو آلنا بی دیل فیورست کی آرگنائیزیشن انٹر کلچرل وومن گروپ کی کامیابیوں میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے۔یہ کامیابی وومن گروپ کی ان کاوشوں کا نتیجہ ہے جو یہ تنظیم اپنی سربراہ غزالہ نسیم کی سربراہی میں کئی برسوں سے کر رہی ہے۔ووومن گروپ کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے کنونشن کے مطابق غیر ملکی پس منظر رکھنے والے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اسی پس منظر کے والدین کو فوقیت دینی چاہیے۔لیکن پچھلے کئی برسوں سیناروے میں ایسے بچے جو کسی بھی وجہ سے اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتے تھے، کو انکے پس منظر کے مطابق دیکھ بھال کے لیے غیر نارویجن خاندان میّسر نہیں تھے۔اسکی ایک بڑی وجہ ناروے میں بچوں کی تربیت کے قوانین سے نا واقفیت، نارویجن زبان پر عبور نہ ہونا اور بچہ گود لینے کے سخت قوانین تھے۔
انٹر کلچرل وومن گروپ نے ا س سلسلے میں کئی کورسز ،سیمینار اور پروگرام منعقد کروائے ۔جس کے نتیجے میں بعض خاندانوں کو بچے گود دینے کے لیے منتخب کیا گیا۔تاہم ان میں سے ایک بے اولاد جوڑا ایک بچہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔یہ بچہ ناروے میں ہجرت کر کے آنے والے خاندان سے ہے۔جس کے والدین اسکی دیکھ بھال کرنے سے قاصر تھے۔بچہ حاصل کرنے ولا خاندان بہت خوش مطمئن اور مسرور ہے۔جلد ہی اس خاندان کے تاثرات قارئین کی خدمت میں پیش کیے جائیں گے۔اردو فلک ڈاٹ نیٹ ایڈیٹر اور ٹیم اور انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے اس خاندان کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام۔

اپنا تبصرہ لکھیں