انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ کا نارویجن پارلیمنٹ کی فلاحی کانفرنس میں شرکت

رپورٹ نمائندہء خصوصی
نارویجن پارلیمنٹ کی جانب سے اوسلو میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس کا مقصد ملک میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں سے سفارشات اور انکی رائے لینا ہے۔کانفرنس کی صدارت ناروے کے وزیر اعظم جناب یونس ستورے گہر کریں گے اور کانفرنس میں شرکت کرنے والی تمام تنظیموں کی سربراہوں سے مشاورت کریں گے۔کانفرنس کا مقصد نارویجن معاشرے میں تارکین وطن اور مقامی عوام کے درمیان بہتر ماحال قائم کرنا اور سوسائٹی میں تارکین وطن کو روزگار حاصل کرنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
محترمہ غزالہ صاحبہ خواتین کی تنظیم کی سربراہ کی حیثیت سے ناروے میں موجود مختلف ممالک کی خواتین اور بالخصوص ایشیائی ممالک اور پاکستان کی خواتین کے لیے مراعات حاصل کرنے کی سفارشات کریں گی تاکہ یہاں پر بسے والی تارکین وطن خواتین بہتر زندگی گزار سکیں۔
source/urdufalaknews desk

انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ کا نارویجن پارلیمنٹ کی فلاحی کانفرنس میں شرکت“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں