امن کا نوبل ایوارڈ 2017ءآئی سی اے این نے اپنے نام کرلیا

22

امن کیلئے نوبل انعام 2017ءکا اعلان کردیاگیا لیکن یہ ایوارڈکسی انسان کو نہیں بلکہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی مہم کو دیاگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دی انٹرنیشنل کمپین ٹو ابولش نیوکلیئرویپن (آئی سی اے این ) نے نوبل پیس پرائز2017ءجیت لیا۔ نارویجن نوبل کمیٹی کے سربراہ بیرٹ ریس انڈرسن نے کہاہے کہ ایوارڈ گروپ کے کام اور ایٹمی ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال ، اس کے نتیجے میں زمین پر تباہ کن اثرات کی طرف توجہ مبزول کرانے اور ایسے ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کاوشوں کا اعتراف ہے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک سرپرائز تھا کیونکہ کافی لوگوں کا خیال تھا کہ ایران کی نیوکلیئرڈیل کی وجہ سے یہ ایوارڈ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف فیڈریکاموغرینی کے نام ہوگا لیکن کمیٹی نے آئی سی اے این کا انتخاب کیا۔ یادرہے کہ آئی سی اے این کا وجود 2007ءمیں آسٹریلیا میں عمل میں لایاگیاتھا اور آج 101ممالک میں اس کے 468پارٹنر ہیں تاہم ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ ہی ٹریفک کے بڑھ جانے کی وجہ سے آئی سی اے این کی ویب سائٹ ڈاﺅن ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں