امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی گاڑی کے چرچے، یہ گاڑی اب کہاں ہے اور اس میں کیا کیا خصوصیات ہیں؟ ایسی خبرکہ پوری دنیا کے حکمران دنگ رہ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی گاڑی کے چرچے، یہ گاڑی اب کہاں ہے اور اس میں کیا کیا خصوصیات ہیں؟ ایسی خبرکہ پوری دنیا کے حکمران دنگ رہ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات اور حرکات کی وجہ سے تو خبروں میں ‘اِن’ رہتے ہی ہیں اور اب ان کی نئی کار بھی دنیا بھر کی خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیڈیلاک کمپنی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک نئی آفیشل لیموزین کار تیار کی گئی ہے، جسے آئندہ چند ماہ میں منظرعام پر لایا جائے گا۔اس کار کو گذشتہ برس سامنے لایا جانا تھا، تاہم جمعرات (12 اپریل) کو اس بات کا اعلان کیا گیا کہ اس کار کی رونمائی موسم گرما کے آخر میں کی جائے گی، فی الوقت یہ کار حتمی جانچ پڑتال کے لیے سیکرٹ سروس کے حوالے کی گئی ہے۔

امریکی صدر کی نئی کار کو دنیا کی محفوظ ترین گاڑی کا خطاب دیا گیا ہے۔یہ صرف دھماکا خیز مواد سے ہی محفوظ نہیں ہوگی بلکہ بیلسٹک میزائل کا حملہ بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ پائے گا، جبکہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار بھی اس کا بال بیکا نہیں کر پائیں گے۔15 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی اس کار کا وزن 8 ٹن ہوگا، جس کے دروازے 8 انچ موٹی فولادی چادر سے بنائے گئے ہیں۔کار کی چادر 5 انچ موٹی ہوگی، جس پر پوائنٹ فور فور کی گن بھی بے اثر ہوگی، گاڑی کے اندر ہی فائر فائٹنگ سسٹم بھی نصب ہے، جبکہ اس میں آنسو گیس شیل اور دھواں چھوڑنے والی گیس بھی موجود ہوگی۔

جیونیوز کے مطابق  گاڑی کو سیکرٹ سروس کا خصوصی تربیت یافتہ شخص چلایا کرے گا۔گاڑی میں پیٹرول کی جگہ ایک خصوصی فوم استعمال کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں اگر ٹینک پر براہ راست حملہ ہو تب بھی اس میں آگ نہیں لگے گی۔اس نئی گاڑی کے ٹائر سابق صدر براک اوباما کی کار سے الگ ہیں اور ان میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی طرح پنکچر بھی کر دیئے جائیں تو بھی وہ سفر کے قابل رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں