امریکہ کی غیر معروف کرکٹ ٹیم نے میچ کے دوران ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

امریکہ کی غیر معروف کرکٹ ٹیم نے میچ کے دوران ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

نیپال میں کھیلے گئے ایک روزہ کرکٹ میچ میں امریکہ کی غیر معروف کرکٹ ٹیم نے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہو کر ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

نیپال کے شہر کریتی پور میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں امریکہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 35 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوگئی۔ 50 اوورز کے میچ میں اس سے قبل صرف زمبابوے کی ٹیم اتنے کم سکور پر آﺅٹ ہوئی تھی اس لیے دونوں ٹیمیں ہی کم ترین سکور پر آﺅٹ ہونے کے ریکارڈ کی حصہ دار بن گئی ہیں۔

امریکی ٹیم نے 12 اورز میں 35 رنز بنائے جبکہ اس کے جواب میں نیپال کی ٹیم نے 5 اعشاریہ 2 اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

امریکہ کو گزشتہ برس ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو میں حصہ لینے کے بعد ایک روزہ میچز کھیلنے والی ٹیم کا سٹیٹس ملا تھا۔ حال ہی میں نیپال میں امریکہ، نیپال اور اومان کے مابین سہ ملکی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کم ترین سکور پر آﺅٹ ہونے کا ریکارڈ زمبابوے کی ٹیم نے سنہ 2004 میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں