امریکہ کا 8 پاکستانی ایکسپورٹرز کو ویزا دینے سے انکار

چاول کے 8 پاکستان ایکسپورٹرز کو امریکہ کا ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ یہ ایکسپورٹر پانچ پانچ ملین ڈالرز سے زیادہ مالیت کا چاول امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں کو ایکسپورٹ کر رہے تھے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق یہ بات امریکہ کے پاکستان میں کمرشل قونصلر اور اکنامک قونصلر کے گزشتہ روز لاہور چیمبر کے وزٹ کے دوران گفتگو کے دوران سامنے آئی۔ اس موقع پر ایوان تجارت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن نے آگاہ کیا کہ ان ایکسپورٹرز کے پاسپورٹس پر ایران کے ویزے لگنے کے باعث انہیں انکار کیا گیا۔ متذکرہ رکن نے بتایا کہ ایران چاول کا بڑا درآمد کنندہ ہے اور پاکستانی ایکسپورٹر باقاعدگی کے ساتھ ایران جاتے رہتے ہیں تاہم اس اعتراض کے جواب میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنا کیس امریکی کمرشل قونصل خانہ کو بھجوائیں جن کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں