امریکہ اور سعودی عرب میں تاریخی معاہدہ، سعودی عرب نے100 ارب روپے کی کیا چیز امریکہ سے خرید لی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

امریکہ اور سعودی عرب میں تاریخی معاہدہ، سعودی عرب نے100 ارب روپے کی کیا چیز امریکہ سے خرید لی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

امریکی صدر ٹرمپ جب سعودی عرب کے دورے پر آئے تھے تب بھی اربوں کا اسلحہ سعودی عرب کو فروخت کرنے کے معاہدے کرکے گئے تھے۔ اب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ¿ امریکہ میں بھی 100ارب روپے کا ایسا معاہدہ کر لیا گیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ محکمہ داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اسلے کی خریداری کا ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے 1ارب ڈالرمالیت کے 6700اینٹی ٹینک میزائل خریدے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ سعودی ولی عہد اور امریکی وزیردفاع جم میٹس کے درمیان ملاقات کے بعد عمل میں آیا جس میں دونوں رہنماﺅں نے سعودی عرب کی یمن پر بمباری کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے کے مطابق کانگریس کو مطلع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت امریکہ اسے ٹینکوں اور ہیلی کاپٹرز کے پارٹس اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔اس معاہدے سے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو تقویت ملے گی اور دوست ممالک کی سکیورٹی بہتر ہونے سے ہماری نیشنل سکیورٹی بھی بہتر ہو گی۔“ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو یہ اسلحہ فراہم کرنے کے کنٹریکٹ میں سب سے بڑی کمپنی Tucsonہے جو اسلحہ سعودی عرب کو دے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں