امدادی بجٹ میں تبدیلی کا اعلان

نارویجن وزیر خارجہ برینڈے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناروے میں بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد کی وجہ سے امدادی بجٹ کی رقم میں تبدیلی کی جائے گی ۔امدادی فنڈ میں اضافہ کی رقم ناروے میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ایک اندازے کے مطابق سن دو ہزار سولہ میں تینتیس ہزار مزید پناہ گزین ناروے آئیں گے۔ اگر یہ اعداد وشمار درست ہیں تو سن دو ہزارسولہ میں سن دو ہزار چودہ کے مقابلے میں تین گنا ذیادہ پناہ گزین ناروے آنے کا امکان ہے۔اس وجہ سے نارویجن حکومت اپنے امدادی بجٹ مں ایک اعشاریہ دو ملین کراؤن کا اضافہ کر رہی ہے۔جبکہ کل بجٹ کی رقم 34.8 billion چونتیس اعشاریہ آٹھ ملین کراؤن ہے جو کہ ناروے کے سالانہ بجٹ سے بھی ذیادہ ہے۔
وزیر خارجہ برینڈے نے کہا ہے کہ سن دو ہزار سولہ کا بجٹ جو کہ شامی اور اس کے پڑوسی ممالک کے پناہ گزینوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے ان کی امداد نئے بجٹ سے متاثر نہیں ہو گی۔انہوں نے بتایاکہ موجودہ جنگی بحران سے سات اعشاریہ پانچ ملین شامی متاثر ہوئے ہیں جبکہ چار ملین سے ذیادہ نقل مکانی کر گئے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کی یہ تعداد دوسری جنگ عظیم کے مہاجروں سے بھی ذیادہ ہے۔
نارویجن امدادی بجٹ کی رقم انسانی بنیادوں پر پناہ گزینوں کے بچوں اور نو جوانوں کی تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں