اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو ائیرپورٹ پر ویزا جاری کیا جائیگا

king

اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو سعودی عرب داخلے کے لئے ایئر پورٹ پر ویزا جاری کیا جائےگا،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق ننھے مہمانوں کیلئے والدین کے اصل ملک سے ویزا لیکر سعودی عرب آنے کی ضرورت نہیں۔

ڈائریکٹوریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے سعودی اقامہ کے حامل تارکین وطن کے وہ بچے جو بیرون ملک پیدا ہوئے ہوں، انہیں والدین کے ساتھ سعودی عرب آمد پر چند شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں ایئرپورٹ پر ہی ویزا جاری کیا جا سکے گا۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے سعودی عرب آنے والے نومولود کا الگ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ نیز اس کے والدین کے پاس سعودی عرب کا اقامہ موجود ہو۔ اگر بچہ والدہ کے ہمراہ سفر کر رہا ہے تو والدہ کا نو مولود کے والد کی کفالت میں ہونا ضروری ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں