اعلیٰ نسل نو مولود پینگوئن کی گمشدگی کا معمہ

کئی افراد کو تین نو مولود پینگوئن کی چوری کا مورد الزام قراردیا گیا ہے۔پولیس اصل مجرموں کی تلاش میں سر گرداںہے۔اولے سند کائونٹی کے اٹلانٹک پارک سے تین پینگوئن کے ن ومولود بچے رات کو چوری ہو گئے۔پارک میں موجود سیکورٹی کیمرے کی مدد سے پولیس نے گم ہونے والے پینگوئن کے بچے کی تتحقیق کے لیے کیمرہ فوٹیج سے مدد لی۔جس کے آخری سین میں مقامی کالج کی ایک آخری سال کی طالبہ کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ پینگوئن کے بچے کو واپس قدرتی ماحول میں رکھ دیا جائے۔پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ بچے خود اپنی حفاظت نہیں کر سکتے ا ور اپنی ماں کے محتاج ہیں ا سلیے خدشہ ہے کہ انہیں کہیں کوئی جنگلی جانور نہ کھا گیا ہو۔پولیس تینوں بچوں کی تلاش میں سر گرداں ہے جن کا تعلق ایک نایاب نسل سے ہے۔پولیس کی ایک اہلکارکے مطابق پینگوئن کا ایک انڈا بھی غائب ہے۔جبکہ تحفظ حیوانات کے قانون کی شق نمبر چودہ کے مطابق ایمر جنسی کی حالت میں موجود جانوروں کی مدد نہ کرنا قانونی جرم ہے جس کی سزا بھی ہے۔پولیس تیزی سے قیمتی نسل کے پینگوئن کے نو مولود نسل بچوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے اور ا سکے لیے علاقے کے شہریوں اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں