اس آدمی نے 6 گھنٹے میں انرجی ڈرنک ریڈ بل کے 25 کین پی لئے، پھر اس کے دماغ میں کیا تبدیلی آئی؟ جواب ایسا کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا

اس آدمی نے 6 گھنٹے میں انرجی ڈرنک ریڈ بل کے 25 کین پی لئے، پھر اس کے دماغ میں کیا تبدیلی آئی؟ جواب ایسا کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا

برطانیہ میں ایک شخص نے 6گھنٹے میں انرجی ڈرنک ریڈ بل کے 25کین پی لیے جس سے اس کے دماغ میں ایسی تبدیلی آئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ڈیوسبری کے 56سالہ نک مائیکل نامی اس شخص نے پے درپے 25کین حلق سے اتارے جس سے اس کو دماغ کا فالج ہو گیا اور دماغ سے خون بہنے لگا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دو ہفتے تک زیر علاج رہا۔
رپورٹ کے مطابق ہسپتال داخل ہونے کے بعد اگلے ایک ہفتے کے دوران اسے مزید دو بار سٹروک ہوا تاہم یہ دورے بہت ہلکے تھے۔ اس کی جان تو بچ گئی ہے لیکن اس سے اس کا دماغ شدید متاثر ہوا ہے اور اسے بولنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب وہ الفاظ صحیح طرح سے ادا نہیں کر پاتا۔ دوسری زندگی ملنے کے بعد مائیکل کا کہنا ہے کہ ملک میں ریڈبل کی فروخت پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ یہ اتنا ہی خطرناک ہے جتنی کہ منشیات، چنانچہ اس کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں ہونی چاہیے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں