اسلامک کلچرل سینٹرمیں سیرت النبی کے موضوع پر خواتین کا پروگرام

icc meladرپورٹ شازیہ عندلیب
اسلامک کلچرل سینٹر تھوئین T230yen Bakke میں اتوار کی شام کو سیرت الانبی ﷺ کے موضوع پر ایک سیر حاصل پروگرام منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سر کردہ علمی خواتین نے حصہ لیا۔پروگرام کی صدارت محترمہ ثمینہ نے کی جبکہ نظامت الماس علی نے کی محترمہ نسیم ریاض نے قرآن و سنت کے حوالے سے ایک تقریر میں زندگی گزارنے کے اصولوں پر دلچسپ انداز میں روشنی ڈالی۔خولہ بتول نے امت لمومنین حضرت عائشہ کے حوالے سے میاں بیوی کے باہمی سلوک کے بارے میں گفتگو کی اوربتایاکہ میاں بیوی کو بھی آپس میں تحائف کا تبادلہ کرنا چاہیے ۔اس سے باہمی محبت بڑہتی ہے اور یہ سنت بھی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایاکہ عورتوں کو ان کے حقوق دلانے میں حضرت عائشہ کا بہت اہم کردار ہے۔اس کے بعد فرزانہ روزی نے نعت شریف پیش کی اور پروگرام کے اختتام میں مہانوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔
NTB/UFN

icc1

اپنا تبصرہ لکھیں