استوانگرپولیس اسٹیشن میں نو جوان کی فائرنگ

استوانگر پولیس اسٹیشن کے اندر ایک چوبیس سالہ نو جوان نے پولیس اہلکار پر پستول سے فائرنگ کی۔کسی کے ذخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یہ واقعہ منگل کی شام کو سوا دس بجے پیش آیا۔ایک شخص پولیس چوکی میں داخل ہوا اور اس نے کائونٹر کے پیچھے بیٹھے ہوئے پولیس آفیسر کو پستول کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔اس سے پہلے پولیس کے دو آدمیوں اور حملہ آور شخص کے درمیان مزاحمتی جھڑپ بھی ہوئی تھی۔حملہ کے لیے نو جوان نے پولیس کے ہتھیار استعمال کیے تھے۔جیسے ہی پولیس اسٹیشن کا دروازہ کھلا چوبیس سالہ نو جوان دوڑ کر دفتر میں داخل ہوا ۔کائونٹرکے پیچھے بیٹھے شخص نے اسے روکنے کی کوشش کی جبکہ سول لباس میں موجود پولیس کے اہلکار نے بھی اس شخص پر قابو پانے کی کوشش کی جو کہ کامیاب ہو گئی۔
چوبیس سالہ شخص نارویجن ہے اور صوبے روگے لینڈ کا رہنے والا ہے۔پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں