اردن میں نارویجن شہری پر دہشت گردی کا مقدمہ

اردن میں ایک عراقی نارویجن اڑتالیس سالہ شہری پر سوموار کے روز عدالتی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس شخص پر اردن میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے اور ایک ایرانی انقلابی تنظیم گارڈ قدس کا رکن ہونے کا الزام ہے۔اخبار الرائے کے مطابق مقدمے کی کاروائی بند دروازوں کے پیچھے کی جائے گی۔کئی تفتیشی اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو انتباہ کیا تھا کہ یہاں ایک بڑی دہشت گردی کا خدشہ ہے۔اردن کے حکام کے مطابق پچھلے دس سالوں میں اس قدر بڑا بارودی ذخیرہ کسی شخص سے برآمد نہیں ہوا۔جبکہ تفتیشی ذرائع کے مطابق اس شخص کے منصوبوں میںسعودی عرب پربھی دہشت گردی کا ارادہ شامل تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں